موٹر سائیکل سوار کا نا قابل یقین کرتب
لاہور(مانیترنگ ڈیسک) ہم سب کرتب دیکھنا پسند کرتے ہیں لیکن کیا کبھی ہم نے سوچا ہے کہ ان کرتبوں کو کرنے میں لوگو ں کو کتنی مشکلات کا سامنا اور محنت کرنی پڑتی ہے اور بعض اوقات کرتب کرنے والے اپنی جان سے بھی جاتے ہیں۔ حال ہی میں ’ریڈبل‘ کی جانب سے پیش کی جانے والی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا ہے۔ ویڈیومیں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک موٹر سائیکل سوار ایک فوکر کے اوپر انتہائی قریب سے گزرتاہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ کرتب مہارت کا ایک اعلیٰ ثبوت ہے۔ اس کرتب میں موٹر سائیکل سوار نک ڈی وٹ اور پائلٹ گلین ڈیل نے حصہ لیااور اس ویڈیو کو بننے میں دو سال کا عرصہ لگا جبکہ یہ کرتب جنوبی افریقہ میں ستمبر 2013ئ میں سر انجام دیا گیا۔ اس کھیل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس میں ٹائمنگ انتہائی اہم ہوتی ہے اور چھوٹی سے غلطی سے بڑا حادثہ بھی پیش آسکتا ہے۔ پائلٹ گلین ڈیل کے بارے میں یہ بات بتانا بھی ضروری ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک ائیر شو میں کرتب دکھاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے تھے۔