جو اریوں کا نقصان کم کرنے کا طریقہ سائنس نے بتا دیا

جو اریوں کا نقصان کم کرنے کا طریقہ سائنس نے بتا دیا
جو اریوں کا نقصان کم کرنے کا طریقہ سائنس نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایمسٹرڈیم(نیوزڈیسک)عام فہم کا تقاضہ تو یہی ہے کہ پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے بعد ہمیں اپنی زندگی کے اہم فیصلے کرنے چاہئیں لیکن ایک تحقیق نے اس نظریئے کے بالکل برعکس انکشاف کیا ہے کہ خالی پیٹ انسان بہتر فیصلے کرتا ہے۔ایک تحقیق کے بعد محققین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بھوکے پیٹ لوگ اپنے مستقبل کے بارے میں کھانا کھائے افراد کی نسبت بہتر فیصلے کرتے ہیں۔ اس تحقیق کا اہتمام نیدر لینڈ کی یوٹریچٹ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے کیا ہے۔ اس مطالعہ میں حصہ لینے والے افراد کو رات بھر بھوکا رہنے کو کہا گیا جب تمام افراد اگلی صبح بھوکے پیٹ لیبارٹری آئے تو ان میں سے کچھ کو کھانا دیا گیا اور کچھ کو بھوکا رکھا گیا اس کے بعد ان کو دو ایسے کام دیئے گئے جن میں ان کو فیصلے کرنے تھے۔ ان دو ٹاسک کو انجام دینے کے بعد تمام شرکاءکو ایک نفسیاتی ٹاسک جسے لووا گیملنگ ٹاسک ”ایل جی ٹی“ کہتے ہیں دیا گیا جس میں کئے گئے فیصلوں کو زندگی کے اہم فیصلوں سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اس LGT ٹاسک کی پہلی سٹڈی میں 30یونیورسٹی طلبہ نے حصہ لے کر پیسوں کا تبادلہ کیا جبکہ دوسری سٹڈی بھی اس سے ملتی جلتی تھی لیکن اس کے شرکاءکی تعداد 50تھی ان دو سٹڈیز سے یہ نتیجہ نکلا کہ بھوکے پیٹ لوگ نسبتاً بہتر فیصلے کرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -