خلاءسے دیکھا جائے تو عراق کے اوپر آسمان پر کیا نظر آتا ہے؟ سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر آپ کیلئے اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

خلاءسے دیکھا جائے تو عراق کے اوپر آسمان پر کیا نظر آتا ہے؟ سیٹلائٹ تصاویر ...
خلاءسے دیکھا جائے تو عراق کے اوپر آسمان پر کیا نظر آتا ہے؟ سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں، دیکھ کر آپ کیلئے اپنی آنکھوں پر یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی فوج موصل شہر کو شدت پسند تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑانے کے لیے شدید جنگ لڑ رہی ہے اور اب تک موصل کے کئی نواحی علاقوں سے داعش کو بے دخل کر چکی ہے۔ داعش کے شدت پسند جوں جوں پسپا ہوتے جا رہے ہیں وہ واپس جاتے ہوئے تیل کے کنوﺅں کو آگ لگاتے جا رہے ہیں جس سے سیاہ دھوئیں کے بادلوں نے آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔mashable.comکی رپورٹ کے مطابق دھوئیں کے یہ بادل اتنے گہرے اور گھنے ہیں کہ خلاءسے بھی نظر آتے ہیں۔اس خطرناک زہریلے دھوئیں کے باعث عراقی شہریوں کی صحت داﺅ پر لگ گئی ہے۔ بالخصوص جنگ کی لپیٹ میں آئے موصل سے جان بچا کر بھاگنے والے شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق داعش کے شدت پسند اب تک المشرق سلفر پروسیسنگ پلانٹ اور تیل کے 19کنوﺅں کو نذرآتش کر چکے ہیں تاکہ عراقی اور امریکی افواج ان پر بمباری نہ کر سکے اور دھوئیں کے باعث پائلٹوں کو مشکلات درپیش ہوں۔
ناسا کی طرف سے خلاءسے لی گئی زمین کی نئی تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں موصل سے اٹھنے والے اس دھوئیں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔تصاویر میںسلفر ڈائی آکسائیڈ کے یہ بادل شمالی اور وسطی عراق پر چھائے ہوئے نظر آتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فضاءمیں سلفر ڈائی آکسائیڈ کی اتنی بڑی تعداد انسانوں کے نظام تنفس کو مستقل طور پر تباہ کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ فضاءمیں اس کی اتنی بڑی مقدار تیزاب کی بارش کا سبب بھی بن سکتی ہے اور دنیا کے درجہ حرارت میں کمی کی وجہ بھی۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 22اکتوبر تک اس زہریلے دھوئیں سے 2افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 1ہزار سے زائد افراد سانس کی بیماریوں کے باعث ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -