دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے ایک بچے سمیت چار خواتین جاں بحق

دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے ایک بچے سمیت چار خواتین جاں بحق
دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے ایک بچے سمیت چار خواتین جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے ایک بچے سمیت چار خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں ۔ مقامی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز سیر کے لیے آنے والوں کی کشتی دریائے سندھ میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد ڈوب گئے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق دو افراد کو بچالیاگیاہے جبکہ ایک بچہ اور تین خواتین کو نازک حالت میں ہسپتال لایاگیاجہاں وہ چل بسے ۔