جمشید دستی نےاپنے آبائی علاقے میں ایسے انوکھے انداز میں ’’عید ‘‘ منائی کہ تفصیل جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

جمشید دستی نےاپنے آبائی علاقے میں ایسے انوکھے انداز میں ’’عید ‘‘ منائی ...
جمشید دستی نےاپنے آبائی علاقے میں ایسے انوکھے انداز میں ’’عید ‘‘ منائی کہ تفصیل جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اپنے منفرد  عوامی انداز  اور دبنگ بیانات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ،حال ہی میں جیل یاترا ،عدالت میں پیشی اور پھر  چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے اَز خود نوٹس پر رہائی ملنے پر بھی جمشید دستی میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بنے رہے لیکن اب عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی جمشید دستی نے عید کے موقع پر انوکھا انداز اپنایا ،ریلی کی صورت میں اپنے آبائی علاقے پہنچے اور لوگوں کے جوتے پالش کر کے انہیں عیدی بھی دی۔

 نجی ٹی وی چینل ’’سما نیوز‘‘ کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے عید انوکھے انداز میں منائی، وہ ریلی کی شکل میں ڈیرہ غازی خان پہنچے اور عیدی کے طور پر استقبال کیلئے آنے والے کارکنوں کے جوتے پالش کئے۔اس سے قبل ڈیرہ غازی خان پہنچنے پر رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا شاندار استقبال کیا گیا، انہیں کارکنوں نے پھولوں کے ہار بھی پہنائے،اس موقع پر جمشید دستی سڑک کنارے آلتی پالتی مار کر بیٹھ گئے اور استقبال کے لئے آنے والے افراد کے جوتے اتروا کر انہیں پالش کرنا شروع کر دیا ،لوگوں کے جوتے پالش کرنے میں جمشید دستی اکیلے نہیں تھے بلکہ ان کے ساتھ آئے ہوئے ایک اور معزز شخص اور کم عمر بچہ بھی دھڑا دھڑ لوگوں کی جوتیاں پالش کرتے نظر آئے ۔ویڈیو دیکھئے