ڈیرہ غازی خان سکول حملے ، گارڈ کی ہلاکت کامعمہ حل ہوگیا

ڈیرہ غازی خان سکول حملے ، گارڈ کی ہلاکت کامعمہ حل ہوگیا
ڈیرہ غازی خان سکول حملے ، گارڈ کی ہلاکت کامعمہ حل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان روڈ پر سروروالی ہائی سکول میں حملے اور گارڈکی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا ہے اور ایک طالبعلم کے ہاتھوں گن مین کی ہلاکت ہوئی ، یہ معمہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حل کرلیاجبکہ مذکورہ طالبعلم حمزہ عثمان نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کرلیاہے ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے کہ ایک شخص سکول کے مرکزی دروازے پرآتاہے جس کے لیے گارڈ اُٹھ کر دروازہ کھولتاہے اورگارڈ کے ساتھ ہی ایک چھوٹا بچہ باہر نکل کرواپس اندرآجاتاہے ، گارڈ کے ساتھ دروازے کی طرف بڑھنے والے بچے کے اندرآتے ہی دروازے میں کھڑا گارڈ گرجاتاہے اور باہر موجود شخص بھاگ کھڑا ہوتاہے جس کے بعد اندرآنیوالا وہی بچہ بھی دوبارہ باہر کی طرف بھاگ جاتاہے ۔
بھاگنے والے بچے کے علاوہ گارڈ کے پاس پہلے سے بیٹھالڑکا گارڈ کی بندوق کے ساتھ کھیل رہاتھا اوروہ اس بات سے بے خبر تھا کہ راﺅنڈ بندوق کے اندر موجو د ہے ، گارڈ کے دروازے پر جانے کے بعد بچے کے ہاتھوں گولی چل گئی جو سیدھی گارڈ کو جاکر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
باہر موجود شخص کے بھاگنے اور اپنی بندوق دور موجود ہونے کی وجہ سے یہی نتیجہ نکالاگیاکہ باہر سے حملہ ہوا اور حملہ آور بھاگ گئے لیکن تحقیقات میں انکشافات کے بعد حمزہ عثمان نامی بچے کو گرفتار کرلیا۔ دوران حراست حمزہ عثمان نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔