سخی سرور: بسوں میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) سخی سرور پولیس کی کامیاب کارروائی میں بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ بھاری مقدار میں بسوں میں سے منشیات برآمد ہوئیں، تین مرکزی ملزم خاتون سمیت سات افراد گرفتار کئے گئے اور انچارج چیک پوسٹ کی مدعیت میں مقدمات درج۔ دونوں کوچوں کو بھی تھانے بند کردیا گیا۔
ایس ڈی پی او صدر سرکل ڈیرہ ملک بشیر اور ایس ایچ او سخی سرور سجاد حسین شاہ کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سجاد حسین گجر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سخی سروس پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے پنجاب آنے والی دو بسوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے خاتون سمیت تین مرکزی ملزمان سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل ڈیرہ غازی خان ملک بشیر اعوان نے ایس ایچ او سخی سرور سید سجاد حسین شاہ بخاری کے ہمراہ بتایا کہ حاجرہ مائی سکنہ ضلع خانیوال سے بس میں رکھی گھٹری سے 15 کلو 130 گرام چرس برآمد ہوئی۔
دونوں بسوں کے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز امداد اللہ ولد عبدالرحمن محمد طارق جمیل آباد شہزاد،عمار یاسر سمیت تین مرکزی ملزمان سمیت سات افراد کے خلاف تھانہ سخی سرور مین انچارج پوسٹ طالب حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر اے ایس آئی طالب حسین محمد اصغر اختر حسین شاہ معظم محمود عباس وغیرہ موجود تھے۔