میونسپل کمیٹی انتخابات، کوٹ مٹھن سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

میونسپل کمیٹی انتخابات، کوٹ مٹھن سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے تمام ...
میونسپل کمیٹی انتخابات، کوٹ مٹھن سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے میونسپل کمیٹی انتخابات میں کوٹ مٹھن سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے جس کی وجہ سے الیکشن ملتوی ہوگیا۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق میونسپل کمیٹی انتخابات میں کوٹ مٹھن کے تمام امیدوار فراڈیے نکلے جنہوں نے الیکشن کمیشن کو غلط معلومات فراہم کیں جبکہ اپنے درست اثاثے بھی ظاہر نہیں کیے۔ امیدواروں کی جانب سے غلط بیانی کرنے پر الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے الیکشن ملتوی کردیا ہے۔ حالیہ الیکشن ملتوی ہونے کے بعد الیکشن کے شیڈول کا دوبارہ اعلان کیا جائے گا جس میں نئے امیدوار حصہ لیں گے۔