جیل میں ٹارچر کیا جا رہا‘ بند نہ کیا تو بھوک ہڑتال کر دونگا: جمشید دستی

جیل میں ٹارچر کیا جا رہا‘ بند نہ کیا تو بھوک ہڑتال کر دونگا: جمشید دستی
جیل میں ٹارچر کیا جا رہا‘ بند نہ کیا تو بھوک ہڑتال کر دونگا: جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ جیل میں ان کے ساتھ مارشل لاءدور سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے اور ٹارچر کیا جا تا ہے ۔ وہ سنٹرل جیل میں وکلا کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جبکہ ان کی والدہ نے بھی ان سے ملاقات کی۔

رکن قومی اسمبلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریبوں ‘ کسانوں ‘ ہاریوں اور مزدوروں کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘ اس کی سزا انہیں مختلف ناجائز مقدمات قائم کر کے دی جارہی ہے لیکن اس طرح کے فسطائی ہتھکنڈوں سے انہیں خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، جیل حکام نے ٹارچر بند نہ کیا تو وہ بھوک ہڑتال کر دیں گے۔ عامر سلطان و دیگر وکلا نے کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک میں بھرپور کردار ادا کرنیوالے رکن قومی اسمبلی کیساتھ انسانیت سوز سلوک اور ناجائز مقدمات پر چیف جسٹس از خود نوٹس لیں، ایم این اے ہونے کے باوجود دستی کو انتہائی چھوٹے کمرے (کال کو ٹھڑی) میں شدید گرمی میں رکھا گیا ہے ‘ وزیرقانون رانا ثناءاللہ آن لائن مانیٹرنگ کر رہے ہیں، جمشید دستی کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا ‘ یہ کونسا قانون ہے ‘ کال کوٹھڑی میں سزا یافتہ کو رکھا جاتا ہے ‘ چیف جسٹس نوٹس لیں۔