عمران نے مردہ گھوڑے کو ٹکٹ دیاتو مقابلہ کروں گا: جمشید دستی

عمران نے مردہ گھوڑے کو ٹکٹ دیاتو مقابلہ کروں گا: جمشید دستی
عمران نے مردہ گھوڑے کو ٹکٹ دیاتو مقابلہ کروں گا: جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(ویب ڈیسک ) ذوالفقار علی بھٹو شہید ایماندار،بے نظیر صابر اورکپتان بے داغ سیاستدان ہیں،پارٹی میں مردہ گھوڑوں کو شامل کرنے پر تحریک انصاف میں شمولیت سے گریز کیا لیکن اگر عمران نے مردہ گھوڑوں کو ٹکٹ دیا تو بھرپور مقابلہ کرونگا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق  تحریک انصاف کے ضلعی صدراقبال ثاقب کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے کارکن کو پارٹی ٹکٹ دے گی تو اس کا بھرپور ساتھ دونگا۔دریں اثناء ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمشیددستی نے کہا کہ آزاد عدلیہ کی جرأ ت کو سلام پیش کرتا ہوں، جے آئی ٹی نے نواز شریف کو بے نقاب کر کے اصلی چہرہ عوام کے سامنے لا کھڑا کیا۔