ڈی جی پنجاب رینجرز کا ڈی جی خان کا دورہ،آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک،7 گرفتار:ترجمان رینجرز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی پنجاب رینجرز میجرجنرل اظہرنویدحیات نے ڈیرہ غازی خان کادورہ کیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 7 کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔زندہ پیر میں ہونیوالے سرچ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے گئے۔
ڈی جی رینجرز پنجاب نے ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں کا دورہ کیا اور قبائلی علاقوں میں ہونیوالے آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔آپریشن کے دوران قبائلیوں کی جانب سے گھروں میں چھپایا گیا اسلحہ و بارود برآمد کیا گیا ،ڈی جی رینجرز کی دہشتگردوں کے خلاف تماما وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت۔یاد رہے کہ ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری ہے جس میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے حصہ لے رہے ہیں۔
نئی دہلی کے ہوٹل میں آتشزدگی ، دھونی بھی قیام پزیر تھے ، بحفاظت نکال لیا گیا: بھارتی میڈیا