جنس تبدیلی کیس کا ڈراپ سین، لڑکی دارالامان منتقل، ”شوہر“ رہا

جنس تبدیلی کیس کا ڈراپ سین، لڑکی دارالامان منتقل، ”شوہر“ رہا
جنس تبدیلی کیس کا ڈراپ سین، لڑکی دارالامان منتقل، ”شوہر“ رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) جنس تبدیلی کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، تونسہ پولیس نے لڑکی عائشہ سجاد کو دارالامان بھیج دیا جبکہ شوہر ہونے کی دعویدار نازیہ عرف منہیل کو رہا کردیا گیا۔ عائشہ سجاد کی والدہ نے تھانہ سٹی تونسہ میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ کوٹ سلطان کی لڑکی نازیہ عرف منہیل نے مردانہ کپڑے پہن کر اس کی بیٹی کو اغوا کیا اور نکاح کرلیا۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں پیش کیا۔ میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق نازیہ عرف منہیل لڑکا ثابت نہیں ہوسکی جس پر عدالت نے قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ تونسہ پولیس نے عائشہ سجاد کے بیان پر کہ اسے اغوا نہیں کیا گیا۔

گلوکار بلال سعید کی’ دو نمبری ‘ کے مقدمے میں عدالت پیشی، نامعلوم افراد نے دھو ڈالا

مقدمہ خارج کرکے دارالامان ڈیرہ غازی خان بھیج دیا گیا جبکہ نازیہ عرف منہیل کو رہا کردیا۔ نازیہ نے بتایا کہ ایک وکیل نے ہمیں گمراہ کرکے نکاح کرایا لیکن اب وہ میری بیوی نہیں۔ ایس ایچ او ملک ریاض حسین نے بتایا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لڑکی کو دارالامان بھیج دیا۔