جرگہ ملتوی ہونے کے بعد لڑائی کے دوران بھائی کو زخمی دیکھ کر 65سالہ بھائی گر کر جاں بحق ہو گیا

جرگہ ملتوی ہونے کے بعد لڑائی کے دوران بھائی کو زخمی دیکھ کر 65سالہ بھائی گر کر ...
جرگہ ملتوی ہونے کے بعد لڑائی کے دوران بھائی کو زخمی دیکھ کر 65سالہ بھائی گر کر جاں بحق ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) بائی پاس پشین ہوٹل پر جرگہ ملتوی ہونے کے بعد ہونے والی لڑائی کے دوران بھائی کو زخمی ہوتا دیکھ کر 65سالہ بھائی رنجیدہ ہوکر گر کر بہوش ہونے کے بعد جاں بحق ہو گیا' ٹائون پولیس نے زخمی بھائی کی رپورٹ پر تین افراد کے خلاف اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون میں بیٹنی آباد کے رہائشی اشرف ولد شیر گل نے 322-324-148-149ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ بائی پاس پشین ہوٹل پر ہمارا گنڈیر ولد گلاب ' موسیٰ ولد گنڈیر اقوام سلیمان خیل سکنہ منیز آباد 'زاز گل ولد نامعلوم سکنہ پشہ پل سے میرے بیٹے محمد گل پر چوری کے الزام کے سلسلے میں جرگہ رکھا گیا تھا جس میں میرا بھائی 65سالہ حاجی محمد عاشق بھی موجود تھا اچانک جرگہ ملتوی ہو گیا جس کے بعد تینوں ملزمان نے مجھے ڈنڈوں 'بوتلوں اور اینٹوں سے مار کر زخمی کر دیا یہ حالات دیکھ کر میرا بھائی حاجی عاشق رنجیدہ ہو کر گرا اور بے ہوش ہوا جس کو ہسپتال لے جارہے تھے کہ اس نے دم توڑ دیا۔