تبدیلی آنہیں رہی، تبدیلی آگئی ، خیبر پختونخوا ہ میں پی ٹی آئی نے نیا کارنامہ سرانجام دے دیا

ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا ہ میں تبدیلی کی ایک نئی مثال قائم کر دی ،ہسپتال کو سیاسی جلسہ گاہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بندکورائی کے بنیادی مرکز صحت کوسیاسی جلسہ گاہ بنا ڈالا۔ انتظامیہ نے بیسک ہیلتھ یونٹ کے وارڈز کو تالے لگا کر سیاسی رہنماﺅں کو جلسہ گاہ مہیا کیا۔ اس طرح ہسپتال میں سیاسی جلسہ کر کے پاکستان تحریک انصاف نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی۔ یاد رہے ایک طرف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان متعدد بار مختلف مقامات پر یہ کہتے نہیں تھکتے کہ ہم نے صوبے میں صحت کے نظام میں خاطر خواہ تبدیلی لائے ہیں، نئے اسپتال اور ماہر ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں تو دوسری طرف ان کی ہی پارٹی کے رہنما ہسپتالوں کو سیاسی جلسہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خالی بوتلوں کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کر دی