ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، 3دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈی روڈ پر سیکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 3دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا ۔
ابتک نیوز کے مطابق سیکورٹی فورسز نے رات گئے مڈی روڈ پر ٹارگٹڈ کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد مقبول عرف بولی سمیت 3شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔
مزار قائد جانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات پر کی گئی جس دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی اور جوابی فائرنگ سے تینوں دہشتگردہلاک ہوئے،مقبول عرف بولی ٹارگٹ کلنگ کے 14واقعات میں ملوث تھا جن میں پولیس اہلکاروں پر حملے اور سرکاری تفصیبات کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات شامل ہیں اور اس کے سر کی قیمت بھی مقرر تھی تاہم آج اسے سعید اور شفیع اللہ نامی دیگر 2ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا ہے ۔