ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ضلعی انتظامیہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریب کاری کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے ۔ اس کے علاوہ موٹر سائیک کی ون ویلنگ اور کالے شیشے والی گاڑیوں پر بھی پابندی کا حکم دیا گیا ہے ۔
سیکیورٹی خدشات کے باعث مزار قائد عوام کیلئے بند
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں اسلحہ کی نمائش ، وال چاکنگ اور لاﺅڈ سپیکر پر بھی پابندی رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں اور جرمانے کیے جائیں گے ۔