چھوٹو گینگ کا گرفتار کارکن علالت کے باعث دم توڑ گیا
ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) چھوٹوگینگ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والا چھوٹو گینگ ساتھی بھولا طویل علالت کے بعد دم توڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق تقریباً ڈھائی ماہ قبل راجن پور کے علاقہ بنگلہ اچھا میں چھوٹو گینگ کے خلاف چھوٹی گینگ کا رکن 80 بولا عرف بھولا ولد محمد قوم باکھرانی سکنہ رکھ شاہ والی بھی گرفتار ہوا تھا، گرفتاری کے بعد وہ شدید بیمار پڑگیا تھا اور چلنے پھرنے کے قابل بھی نہ تھا۔