کوٹ فلک کے مقام پر پک اپ کھائی میں جا گری ، 7افراد جاں بحق ،4زخمی
ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک )کوٹ فلک کے مقام پر پک اپ گہری کھائی میں جا گری ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹ فلک میں ڈرائیور کے غفلت سے پک اپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری ، حادثے میں سات افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ۔پک اپ حسن خیل سے درابن آرہی تھی۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے ۔ حادثے میں چار مسافر زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیٹیکل ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں 2خواتین اور 2بچے بھی جاں بحق ہوئے ہیں ۔