امیرمقام کا ڈی آئی خان میں بے حرمتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے گھر کا دورہ
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے ڈی آئی خان میں بے حرمتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے گھر کا دورہ کر کے 2لاکھ روپے امداد دے دی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق امیر مقام نے ڈی آئی خان میں بے حرمتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے گھر کا دورہ کیا اور اس موقع پر متاثرہ خاندان کو 2لاکھ روپے امداد کی رقم ادا کی ۔اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ پوری دنیا بربریت کی مذمت کر رہی ہے جبکہ کے پی کے حکومت لا تعلق ہے،وزیر ا علیٰ اور عمران خان نے متاثرین کے پاس آنے کی ضرورت محسوس نہ کی ۔امیر مقام نے مزید کہا کہ واقعے کا مرکزی ملزم ابھی تک نہیں پکڑا گیا ،یہ ہے کے پی کے پولیس کی مثالی کارکردگی ۔