پستول صاف کرنے کے دوران چل جانے سے نوجوان زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز)علاقہ رتہ کلاچی میں پستول صاف کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ رتہ کلاچی میں عثمان کنڈی ولد فاروق کنڈی اپنے گھر میں اپنا پستول صاف کر رہا تھا کہ اپنی غفلت سے گولی چل جانے سے خود زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔