ڈی آئی خان : بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق

ڈی آئی خان : بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق
ڈی آئی خان : بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیرہ اسماعیل خان (ما نیٹرنگ ڈیسک ) تحصیل کولاچی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار تاجر عمران اور مجید کولاچی سے لونی جارہے تھے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نا معلوم ملزمان نے سڑک کنارے نصب بارودی مواد تخریب کاری کرنے کیلئے نصب کیا تھا مگر جاں بحق ہونے والے افراداس کا نشانہ بن گئے۔