نادرا نے میاں بیوی کو بھائی بہن بنادیا

نادرا نے میاں بیوی کو بھائی بہن بنادیا
نادرا نے میاں بیوی کو بھائی بہن بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیر (ویب ڈیسک) نادرا نے دیرلوئر کے رہائشی میاں بیوی کو بہن بھائی بنادیا۔ شکایت پر نادرا اہلکاروں نے اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کی بجائے سائل کو مزید الجھنوں میں مبتلا کردیا۔ نادرا اہلکار نے نانا کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ نانا کو فوت ہوئے مدت گزرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مینہ بٹان اوچ دیر لوئر کے رہائشی شیر حسن ولد اسلم خان نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی والدہ کے قومی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ میں الگ الگ رہائشی پتے درج تھے جن میں مستقل پتہ دیر لوئر جبکہ لوند خوڑ ضلع مردان میں عارضی سکونت کے باعث موجودہ ایڈریس وہاں کا تھا تاہم بعد میں ایک ہی مستقل پتہ لکھنے کے لئے انہوں نے نادرا سے رابطہ کیا۔ نادرا نے پرانا کارڈ ضبط کرکے اس کی والدہ کونیا کارڈ جاری کردیا۔ دو سال قبل والدین نے عمرہ کی ادائیگی کے لئے درخواست دی تو ان کی درخواست پر متعلقہ حکام نے شناختی کارڈ کی ڈبلنگ کا جواز پیش کرکے ان کی درخواست مسترد کردی۔ بعد میں پتہ چلا کہ شناختی کارڈ کی تبدیلی کے وقت نادرا حکام نے ریکارڈ میں درستگی نہیں کی۔ شیر حسن نے بتایا کہ نادرا ریکارڈ میں ا ن کے ماں باپ کی ولدیت میں ا ن کے دادا شیر زمان کا نام لکھ کر انہیں آپس میں بہن بھائی بنادیا ہے۔ ان کے مطابق نادرہ آفس چکدرہ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ فہد نے پہلے انہیں عدالت سے رجوع کرنے کا کہا جبکہ اب اسے نانا کو پیش کرنے کا کہا جارہا ہے حالانکہ وہ وفات ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ناکردہ گناہ کی پاداش میں وہ پچھلے ایک سال سے عدالت اور نادرا دفاتر کے چکر کاٹ رہا ہے۔

مزید :

دیر -