پاکستان میں خواتین ہی کی بدولت اسلامی انقلاب آئے گا ،امیر مقام گفتار کا غازی ہے:عائشہ سید

پاکستان میں خواتین ہی کی بدولت اسلامی انقلاب آئے گا ،امیر مقام گفتار کا ...
 پاکستان میں خواتین ہی کی بدولت اسلامی انقلاب آئے گا ،امیر مقام گفتار کا غازی ہے:عائشہ سید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیر پائین(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی  خواتین وونگ کی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی  عائشہ سید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین پاکستان کیلئے باعث رحمت ہے ، پاکستان میں خواتین ہی کی بدولت اسلامی انقلاب آئے گا ،امیر مقام گفتار کا غازی ہے،حکومت خواتین اراکین کو فنڈز نہ دے کر استحصال کر رہی ہے ،آئندہ انتخابات میں خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دینے والے امیدواروں کو نا اہل قرار دیا جائے ۔

 تیمرگرہ ریسٹ  ڈسٹر کٹ پر یس کلب  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشی سید نے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کا خواتین ارکان اسمبلی کو نظر انداز کرکے فنڈز سے محروم رکھنا خواتین طبقہ کا استحصال ہے، ملاکنڈ ڈویژن  میں دہشت گردی اور زلزلہ میں زیادہ تر مرد جاں بحق ہوئے جس کی وجہ سے  بے شمار بیوا ئیں حکومتی ریلیف نہ ملنے کی وجہ سے کسمپر سی کی زندگی بسر کی کر رہی ہیں ۔انھوں نے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ گفتار کے غازی ہیں اور  وہ سوات میں اپنے ہی  منظور کر دہ بجلی ٹرانسفارمرزکا افتتاح کر کے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔ انھوں نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے کہاکہ خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دینے والے امیداروں کو آئندہ انتخابات میں دفعہ 62.63کے تحت نا اہل قرار دئیے جائیں ۔

مزید :

دیر -