افغانستان سے 9 جنگجوﺅں کی لاشیں پاکستان منتقلی کا انکشاف

افغانستان سے 9 جنگجوﺅں کی لاشیں پاکستان منتقلی کا انکشاف
افغانستان سے 9 جنگجوﺅں کی لاشیں پاکستان منتقلی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اپر دیر (صبا نیوز) افغانستان کے سرحدے علاقے میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے مبینہ جنگجوﺅں کی لاشیں مالاکنڈ لائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اپر دیر سے آنے والی رپورٹس کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقوں سے پاکستان کے شمالی ضلع میں آخری رسومات کیلئے 9 لاشیں لائی گئی ہیں۔ رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان کے صوبہ خوست کے علاقے ببرک تھانہ میں موجود جنگجوﺅں کے بیس کیمپ پر ہونے والے ڈرون حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ تاہم ان میں سے صرف 9 ہی لاشیں پاکستان کے سرحدی علاقے میں لائی گئی ہیں۔ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے 7 جنگجوﺅں کا تعلق لوئر دیر کے مختلف دیہاتوں سے ہے، 5 کا تعلق اپردیر اور 9 کا تعلق سوات اور مالا کنڈ کے دیگر حصوں سے ہے۔ ہلاک ہونے والے ان جنگجوﺅں کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات نہیں مل سکی ہیں۔ مقامی افراد کا کہناہے کہ اس سے قبل افغانستان میںہلاک ہونے والے جنگجوﺅں کی لاشیں ایک یا دو کی تعداد میں لائی جاتی تھیں تاہم یہ پہلی بار ہے کہ ا تنی بڑی تعدادمیں لاشیں لائی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کا پر دیر کا علاقہ افغانستان کے سرحدی صوبتے کنٹر سے منسلک ہے۔ مذکورہ رپورٹس کی سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہیں۔

مزید :

دیر -