لوئر دیر اور گردو نواح میں زلزلے جھٹکے
دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن )لوئر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق لوئر دیراور گرد و نواح کا علاقہ زلزلے سے لرز اٹھا۔جبکہ چترال میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوفزدہ ہو گئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز زلزلے کی شدت اور مرکز کا پتہ لگا رہی ہے۔