روائتی ڈگر سے ہٹ کر کامیڈی اور لاجواب رقص سٹیج ڈرامہ’’اڑی اڑی جا‘‘

روائتی ڈگر سے ہٹ کر کامیڈی اور لاجواب رقص سٹیج ڈرامہ’’اڑی اڑی جا‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حسن عباس زیدی

الفلاحتھیٹر میں جاری ڈرامہ’’اڑی اڑی جا‘‘ان دنوں عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اس ڈرامہ کی کامیابی بہترین کامیڈی اور ڈانس پرفارمنس کو قرار دیا جا رہا ہے ۔اس ڈرامہ میں ملک کے بہترین کامیڈینزافتخار ٹھاکر،ظفری خان،سخاوت ناز، ساجن عباس ،طارق ٹیڈی،عابد چارلی اور ندیم چٹا اور علی ناز کام کررہے ہیں اتنی بڑی تعداد میں شاید ہی کسی اور ڈرامہ میں مزاحیہ فنکار کام کرتے ہوئے دکھائی دیئے ہوں ۔اس کے ساتھ ساتھ ملک کی بہترین پرفارمرزنرگس اور ماہ نورنے بھی دھوم مچائی ہوئی ہے۔اس ڈرامے کے پروڈیوسرارشد چوہدری ہیں ۔’’اڑی اڑی جا‘‘کے دیگر نمایاں فنکاروں میں جیاء بٹ اور ارم چوہدری شامل ہیں ۔اس ڈرامے کے میک اپ آرٹسٹجاوید لودھی اور ڈریس ماسٹر گوگاہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئیپروڈیوسر ارشد چوہدری نے بتایا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں اعلیٰ اور معیاری ڈرامے پیش کروں ۔میرے ڈراموں کو فیملیز کی بہت بڑی تعداد دیکھتی ہے اس کی وجہ یہ کہ میرے کسی ڈرامے میں فحاشی نہیں ہوتی ۔میں فحاشی کے خلاف تھا اور ہمیشہ رہوں گا ۔میرے ڈرامہ کی کامیابی کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ ٹیم ورک پر یقین رکھا ہے۔میری ٹیم کا ہر ممبر اپنے کام پر مکمل دسترس رکھتا ہے ۔ارشد چوہدری نے بتایا کہ میں مستقبل میں بھی اعلیٰ اور معیاری کام جاری رکھوں گا۔لاہور میں سٹیج ڈراموں کو بہتر بنانے میں اپنے کردار پر فخر ہے اس وقت تھیٹر انڈسٹری پورے عروج پر ہے۔اس ڈرامے کی کہانی میں انفرادیت ہے اس ڈرامے کو دیکھنے والوں کیلئے پیغام ہے ۔’’مچھلی‘‘کے رائٹر راحیل شاہ ہیں۔

مزید :

ایڈیشن 1 -