شوبز رائونڈ اپ
خرد حیات ڈرامہ سیریل’’رسمیں‘‘کے اہم کردار میں کاسٹ
معروف اداکارہ و ماڈل خرد حیات پی ٹی وی کے لئے بنائی جانے والی پروڈیوسر ڈائریکٹر شوکت چنگیزی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’رسمیں‘‘کے اہم کردار میں کاسٹ ہوگئی ہیں۔’’رسمیں ‘‘کے رائٹر سورج بابا ہیں جبکہ دیگر نمایاں فنکاروں میں شبیر جان،ایوب کھوسو،اذیکا ڈینیئل،ماہ نور،طاہرہ امام،صائمہ سلیم،صدف چوہدری، پریسہ،رضیہ ملک اور ظفر عباس کچھی شامل ہیں۔خرد حیات کا کہنا ہے کہ اس میگا پراجیکٹ میں میرا رول پاور فل اور پرفارمنس سے بھرپور ہے شوکت چنگیزی ایک انتہائی با صلاحیت ڈائریکٹر ہیں جو کسی بھی فنکار سے اس کی صلاحیتوں کے مطابق کام لینے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔شبیر جان اور ایوب کھوسو جیسے سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
نیب کے حوالے سے ڈائریکٹر سہراب افگن کی ویڈیو مکمل جلد آن ائیر ہوگی
نیب کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے ڈائریکٹر سہراب افگن کی ویڈیو مکمل ہوگئی ہے اور یہ ویڈیو جلد ہی تمام چینلز سے آن ائیر ہوگی۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے سہراب افگن نے بتایا کہ اس ویڈیو کے ذریعے میں نے عوام کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح کرپٹ عناصرملک و قوم کی دولت کو لوٹ رہے ہیں۔اس ویڈو کے سنگرزماریہ میر،زوہیب حسن ،شہزاد سنتو خاں اور سورج خاں ہیں جبکہ میرے ساتھ اس ویڈیو میں عامر علی ،کاشف مسرور،رامین،ماہ نور اور دیگر بھی اس کا حصّہ ہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ میں اس ویڈیو کے ذریعے جو پیغام اپنی عوام کو دینا چاہتا ہوں وہ اس پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو ایک کرپشن فری ملک بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔
تھا جس کے سکرپٹ پر کام شروع کردیا گیا تھا لیکن چندروزپہلے دبئی سے واپسی پر انہوں نے ایک اور فلم بنانے کا اعلان کیا جبکہ اب گزشتہ روزانہوں نے کہا کہ وہ پہلے ڈرامہ سیریل’’فیروزہ‘‘بنائیں گی جس کا ٹائٹل رول وہ خودکریں گی جبکہ ان کے مقابل عمران عباس ہوں گے۔یادرہے کہ میراکئی سال پہلے بھی ایک سیریل’’اقرا‘‘پروڈیوس کرچکی ہیں جو پی ٹی وی سے آن ایئرہوئی تھی اور اس ڈرامے کا ٹائٹل رول بھی میرانے ہی اداکیا تھا۔
ظفر اقبال نیویارکر کے نئے کے گانے کی ویڈیونے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کے نئے گانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔پسندیدگی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ اس گانے اور اس کی ویڈیو کو اس و قت تک پسند کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ میرے سانگ کی ویڈیو کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی ہے ۔اس بات پر اپنے رب کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔میں اب تک 108سے زائد گیت گا چکا ہوں جن میں سے اکثر نے شائقین موسیقی میں مقبولیت حاصل کی ہے اس گانے سے قبل ’’جاناں میری جاناں‘‘ اور میری قوالی کو سوشل میڈیا پر 90ہزارسے زائد پرستاروں نے پسند کیا تھا ۔ایک سوال کے جواب میں ظفر اقبال نیویارکر نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں بہتر سے بہتر کام کروں میں اپنی اس کوشش میں کس حد تک کامیاب رہا ہوں اس کا اندازہ تو میرگیتوں کی پسندیدگی سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔میری قوالی جلد ہی نجی چینلز سے آن ائیر کی جائے گی۔ریڈیو پاکستان سے مسلسل میرے گیت اور قوالی نشر کی جارہی ہے۔