پاکستان ویسٹ انڈیزٹیسٹ سیریز شاہین آج کالی آندھی پر جھپٹے گے
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز دوسرا میچ آج سے برج ٹاؤن، بارباڈوس میں شروع ہوگا۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دی جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔اور امید ہے کہ پاکستان ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرکے ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی سر زمین پر یہ تاریخی کامیابی اپنے نام کرے گی پاکستان کے لئے یہ کامیابی کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی سپنر باؤلر یاسر شاہ کی عمدہ کارکردگی نے ثابت کردیا کہ وہ حریف ٹیموں کے خلاف ایک خطرہ کی علامت ہے پاکستان کی ٹیم کے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں فارمیٹس کی کرکٹ میں سیریز اپنے نام کرے اس حوالے سے جس طرح سے کپتان مصباح الحق کی کپتانی کی بات کی جائے تو کیرئیر کی آخری سیریز جس طرح سے وہ عمدگی کے ساتھ بطور کپتان اور بیٹسمین کھیل رہے ہیں اس کی بھی تعریف کی جانی چاہئے اور امید ہے کہ اسی طرح سے وہ آج سے شروع ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم کو ساتھ لے کر چلیں گے او ر مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے۔ انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز حاصل کیا۔ وہ یہ اعزاز پانے والے ساتویں پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ گرین شرٹس کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز یونس خان کو حاصل ہے، جنہوں نے دس ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں اس کے علاوہ مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کرکٹر ہیں اور بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست میں نویں نمبر پر آگئے ہیں۔ مصباح الحق 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہنے والے پہلے پاکستانی اور دُنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے، مصباح الحق سے قبل سابق برطانوی اوپنر جیفری بائیکاٹ 1979ء میں، سابق آسٹریلوی کپتان سٹیووا 1995ء میں، ایلکس ٹوڈور1999ء میں، سابق جنوبی افریکن آل راؤنڈر شان پولاک2002ء میں، اینڈریو ہال بھی 2003ء میں آخری کھلاڑی کے آؤٹ ہونے کے باعث اپنی سنچری کرنے سے محروم رہے۔ مصباح الحق نے اب تک 73 میچز کی 127 اننگز میں 46.75 کی اوسط سے 5050 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں ان کی 10 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں انکا بہترین سکور ناقابل شکست 161 رنز ہیں۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق نے ٹیسٹ کپتان کے طور پر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بہتر کر لیا ۔مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں لگاتار 2 چھکے لگا کر نہ صرف ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، بلکہ کپتان کے طور پر اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنا لیا ہے، وہ اب تک ٹیسٹ کپتان کے طور پر سب سے زیادہ 69چھکے لگا چکے ہیں۔ برینڈن میکولم 59، ایم ایس دھونی 51، برائن لارا 49 جبکہ کلائیو لائیڈ48چھکے لگا چکے ہیں۔مصباح ٹیسٹ کیریئر میں مجموعی طور پر 78چھکے لگا رکھے ہیں۔ وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹسمین بھی ہیں۔ یونس خان 70چھکوں کے ساتھ پاکستانی بیٹسمینوں میں دوسرے جبکہ وسیم اکرم 57 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کی ٹیم اس وقت متوازن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اسی طرح سے ٹیم کو جوش وجذبہ دکھانے کی ضرورت ہے تاکہ کامیابی حاصل کی جاسکے پاکستان کی ٹیم کے مایہ ناز سینئر بیٹسمین یونس خان کی بھی یہ آخری سیریز ہے اور امید ہے کہ وہ بھی اس کو یادگار بنانے کی کوشش کریں گے اور جس طرح سے انہوں نے ٹیسٹ کیرئیر کے دس ہزار رنز مکمل کئے وہ بھی قابل تعریف ہیں پوری قوم کو ان کے بہترین کھیل پر فخر ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کرکٹ کیریئر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے،ویسٹ انڈیز کے خلاف جمیکا ٹیسٹ کے دوران یونس خان نے 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، میچ سے قبل یونس خان کو اعزاز حاصل کرنے کے لئے 23 رنز درکار تھے، جنہوں نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے نہ صرف ٹیسٹ کیریئر میں 10 ہزار رنز مکمل کئے، بلکہ پاکستان کے پہلے کرکٹر بھی بن گئے،یونس خان نے 116 ٹیسٹ میچز میں 34 سنچریوں اور 33 نصف سنچریوں کی بدولت 52.39 کی اوسط سے 10 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا، یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 9 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں،یونس خان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل ہونے کے بعد کرکٹ کے حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیئے جارہے ہیں، آئی سی سی نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے یونس خان کو 10 ہزار رنز کا سنگین میل عبور کرنے پر مبارکباد دی ہے،یونس خان پر ساتھی کھلاڑی دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ابھی ٹیسٹ سے ریٹائر نہ ہوں اور مزید ایک یا دو سال ملک کی خدمت کریں،جبکہ دوسری جانب انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ جاری کر دی جس میں دونوں اننگزمیں ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے *99اور*12رنزبنانے والے پاکستانی کپتان مصباح الحق 6 درجے ترقی پاکر ٹاپ20بلے بازوں کی فہرست میں واپس آگئے ہیں۔کنگسٹن ٹیسٹ میں 58اور6رنزکی اننگزکھیلنے والے ٹاپ رینکڈ پاکستانی بلے باز یونس خان اپنی آٹھویں پوزیشن محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے ہیں ۔اظہر علی 3درجہ تنزلی کے ساتھ 10ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ سرفراز احمد ایک درجہ ترقی کے ساتھ 24ویں جبکہ بابر اعظم 14 درجے کی چھلانگ کے ساتھ 94ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈرنے *57 اور 14رنزکی اننگزکا صلہ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پانچ درجے ترقی کی صورت میں پایاہے جس کی بدولت وہ کیریئربیسٹ60ویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔پاکستا نی بولرزمیں مین آف دی میچ لیگ سپنر یاسرشاہ نے ایک درجہ ترقی پاکر15ویں، جبکہ 6/44کی کیرئیربیسٹ کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولرمحمدعامر نے 13درجے آگے بڑھ کر 42ویں پوزیشن پر قبضہ جمالیاہے۔ویسٹ انڈین پیسر شینن گیبریل 33ویں جبکہ جوزف الزاری 73 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے چیمپئنر ٹرافی کے لئے بھی کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کردیا ہے
*****