دہشت گردی کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟

دہشت گردی کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکرمی!دنیاسے اگر دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے تو افغانستان میں موجود دہشت گرد ی کے نیٹ ورک کا خاتمہ ضروری ہے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ افغانستان میں موجود امریکہ اور نیٹو ممالک کی افواج ان دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کریں جنہوں نے نہ صرف افغانستان کے امن کو تباہ کیا ہوا ہے، بلکہ اب پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کا تانا بانا بھی انہی دہشت گرد گروپوں سے جا کر ملتا ہے ۔ ’’ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور‘‘ کی ضرب المثل امریکہ نیٹو اور افغانستان پر بالکل صادق آتی ہے، کیونکہ خطے میں امریکی اور یورپی مفادات کے تحفظ کے لئے یہ ممالک وہ کردار ادا نہیں کر رہے جو انہیں کر نا چاہیے۔پوری دنیا میں پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف دہشت گرد اور انتہا پسند ہونے کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے، لیکن جب کارروائی کا وقت آتا ہے تو مفادات آڑے آ جاتے ہیں ۔ امریکہ نیٹو اور خطے میں موجود دیگر ممالک کو اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کر افغانستان میں موجود دہشت گردی کے نیٹ ورکس کے خلاف بے رحم کارروائی کرنا ہوگی اور مفادات کی خاطر اپنائی جانے والی دو غلی پالیسی کو خیر باد کہنا ہو گا، بصورت دیگر دہشت گردی پر مکمل قابو پانا ممکن نہیں۔

مزید :

اداریہ -