کسان باردانہ کے حصول کے لئے رل گئے

کسان باردانہ کے حصول کے لئے رل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکر می ،میں آپ کے روزنامہ کی وساطت سے پنجاب بھر میں گندم خرایداری مراکز پر کسانوں کو باردانہ نہ ملنے ان کے استحصال کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے صر ف میڈیا پر تشہیری نمائش کی جارہی ہے۔ سو فیصد شفاف شہباز شریف کا لوگو منہ چڑا رہا ہے۔مڈل مین ملز اونرز کے ٹاؤٹس باردانہ لے رہے ہیں اور سیاسی اثر رسوخ بھی اپنا رنگ دکھا رہا ہے۔ چھوٹے کاشتکار لائنوں میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں دوسری جانب اقربا پروری سفارش کام دکھا جاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ابھی تک صادق آبا دسے روالپنڈی تو دور کی بات اپنے آبائی گھر کے قریب بھی گندم خریداری مراکز کا دورہ کرنا گوارہ نہیں کیا۔ کسان پر لاٹھی چارج اور ان پر مقدما ت بنائے جارہے ہیں۔گندم خریداری مراکز کا سرکاری عملہ حکومتی ایم این ایز ،ایم پی ایز کے زیر عتاب ہے۔1300روپے من سرکاری گندم ریٹ مقرر ہے۔ لیکن کسان موجودہ حالات میں 1100روپے میں 200روپے فی من نقصان پر گند م بیچ رہے ہیں۔اربوں روپے کا ڈاکہ ان کی حق حلال کی کمائی پر ڈالا جارہا ہے۔کدھر ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب،وزیر خواراک خوشنما اشتہاروں کی دنیا سے باہر آئیں ۔پنجاب بھر میں جن کسانوں پر مقدمات قائم کیے گئے حکومت واپس لے اور کسانوں سے معذرت کرے۔(چودھری فرحان شوکت ہنجرا، لاہور)

مزید :

اداریہ -