اپنی غذاءمیں ایک تبدیلی کرکے آپ پھیپھڑوں کے سرطان سے محفوظ رہ سکتے ہیں، سائنسدانوں نے انتہائی مفید مشورہ دے دیا

اپنی غذاءمیں ایک تبدیلی کرکے آپ پھیپھڑوں کے سرطان سے محفوظ رہ سکتے ہیں، ...
اپنی غذاءمیں ایک تبدیلی کرکے آپ پھیپھڑوں کے سرطان سے محفوظ رہ سکتے ہیں، سائنسدانوں نے انتہائی مفید مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ بات مصدقہ ہے کہ انسان اگراپنی خوراک کا خیال رکھے تو بہت حد تک بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔ ماہرین طب صحت بخش خوراک کو بیماریوں کا پیشگی علاج قرار دیتے ہیں۔ اب ماہرین نے اپنی ایک نئی تحقیق میں ایک غذائی احتیاط بتائی ہے کہ جسے اختیار کرکے پھیپھڑوں کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریشوں (فائبر)والی غذائیں مثلاً دلیہ، تازہ پھل، دالیں اور پھلی دار سبزیاں کھانے سے پھیپھڑوں کی بیماریوں کے امکانات کو بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ماہرین نے اپنی اس تحقیق میں 40سے 79سال کے 19ہزار21افراد کے طبی ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ ان افراد نے 2009ءاور 2010ءمیں ریشوں کی غذاﺅں کے حوالے سے ایک تحقیق میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزید جانئے: وہ ایک قدرتی چیزجو آپ کے بالوں کو سفید ہونے دے نہ کبھی گرنے دے
اس تحقیق میں ان افراد کے مختلف گروپس بنا کر انہیں دو سال تک فائبر والی غذائیں مختلف شرح کے ساتھ دی گئیں جبکہ ایک گروپ کو ان غذاﺅں سے منع کر دیا گیا۔ ڈیٹا کے تجزیئے سے ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ ان میں سے جو لوگ روزانہ ساڑھے 17گرام فائبر والی غذائیں استعمال کرتے رہے ان کے پھیپھڑے 10.75گرام فائبر ڈائیٹ استعمال کرنے والوں کی نسبت بہتر کام کر رہے تھے۔ ان میں سے جن لوگوں نے ریشوں والی غذائیں زیادہ استعمال کی تھیں ان کا نظام تنفس بھی دوسروں کی نسبت بہت زیادہ حد تک بہتر تھا۔“ماہرین نے اپنی اس تحقیق کے دوران سگریٹ نوشی، موٹاپے اورشرکاءکے سماجی و اقتصادی معیارزندگی کو بھی مدنظر رکھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ریشوں والی غذاکے اس کے علاوہ بھی کئی فوائدسامنے آ چکے ہیں۔قبل ازیں ایک تحقیق میں ثابت ہو چکا ہے کہ یہ غذائیں ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سے بھی بچاتی ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -