لذیذ ترین تندوری مچھلی بنانے کی آسان ترکیب

لذیذ ترین تندوری مچھلی بنانے کی آسان ترکیب
لذیذ ترین تندوری مچھلی بنانے کی آسان ترکیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نیوز ڈیسک) مچھلی ایک پر لطف اور صحت بخش غذا ہے اور اسے بہت سے مختلف طریقوں سے تیار کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کا خیال ہے کہ آپ بہتر سے بہتر طریقہ سے مچھلی پکا چکے ہیں تو شاید آپ نے تندوری فش نہیں کھائی۔ اسے ایک بار تیار کریں اور پھر دیکھیں کہ یہ عام مچھلی سے کس قدر زیادہ پرلطف ہے۔
اجزاء
مچھلی                 آدھا کلو (اسے 4 سینٹی میٹر کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
لہسن                8 جوے
دھنیا                50 گرام
ادرک                4 سینٹی میٹر
لیموں کا رس            2 چمچ
کٹا اور بھنا ہوا لیموں کا چھلکا        1 چمچ
کشمیری مرچ پاﺅڈر             1 چمچ
پسا ہوا زیرہ            آدھا چمچ
گرم مصالحہ             آدھا چمچ
نمک                ڈیڑھ چمچ
کھانے کا تیل            50 ملی لیٹر
بیسن                 1 چمچ
دہی                 100 گرام
ترکیب
بتائے گئے تیل میں سے نصف لے کر اس میں لہسن، دھنیا، ادرک، لیموں کے چھلکے، کشمیری مرچ، زیرہ پاﺅڈر، گرم مصالحہ اور نمک ڈال کر پیسٹ بنالیں۔
٭ باقی تیل کو گرم کرلیں اور اس میں بیسن ڈال کر ایک منٹ تک ہلاتے رہیں تاکہ یہ پک جائے۔
٭ اب بیسن اور پہلے تیار کئے گئے پیسٹ کو اچھی طرح ملالیں اور اسے مچھلی کے ٹکڑوں پر مل کر ایک گھنٹے کے لئے رکھ چھوڑیں۔
٭اوون کو 200 ڈگری سیلسیئس تک گرم کرکے مچھلی اسی میں رکھ دیں اور 10 سے 15 منٹ تک پکائیں۔
٭ اس دوران ایک یا دو دفعہ ٹکڑوں کی سائیڈ بدلیں اور ہلکا سا تیل بھی لگائیں۔
٭ خوشبو دار خستہ تندوری مچھلی تیار ہونے پر من پسند چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -