درد میں آرام دینے والی 6کھانے کی اشیاء

درد میں آرام دینے والی 6کھانے کی اشیاء
درد میں آرام دینے والی 6کھانے کی اشیاء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوزڈیسک)درد کی صورت میں آئندہ درد کم کرنے والی گولی کھانے کی بجائے آپ کو چاہیے کہ اپنے کچن میں موجود کچھ غذائیں جو صحت مند اثرات کی حامل ہیں کا استعمال کریں ذیل میں ہم ان کا ذکر کرتے ہیں۔
1۔ چیریز
ایک تحقیق کے مطابق یہ ننھا سا اور میٹھا سا پل پٹھوں کی مرمت اور بحالی میں ممد و معاون ہے جب آپ کام کاج سے تھک جائیں تو ایک کپ چیری کا جوس پی لیں یا ایک پیالہ چیری کھائیں یہ آپ کی تھکن اور بدن درد میں مفید ہے۔
2۔ لہسن
لہسن کو صدیوں سے درد کی دوا کے طور پر جانا جاتا ہے اسے کوٹ کر سکن ریشز پر لگائیں یا اس میں ایک چمچ لونگ کا تیل شامل کرکے دکھتے ہوئے جوڑوں پر لگائیں۔
3۔ ادرک
آیور ویدک کے مطابق تازہ اور خشک ادرک کا استعمال کھانے کے ساتھ جوڑوں اور پٹھوں کے درد کو نہ صرف روکتا ہے بلکہ درد کا علاج بھی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق ادرک سوزش اور ورم کے علاج میں معاون ہے۔
4۔ جئی
میگنیشئم سے بھرپور جئی ماہواری کے درد میں اور ماہواری کی بے قاعدگیوں میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔جئی میں زنک بھی ہوتا ہے۔جئی ان عورتوں کے لئے مفید ہے جن کو درد کے ساتھ ماہواری آتی ہے۔
5۔ انگور
ایک پیالہ انگور روز کھانے سے کمر درد کی شکایت میں آرام ملتا ہے انگور میں بہت سے غذائی اجزاءپائے جاتے ہیں جو خون کے بہاﺅ کو بہتر بناتے ہیں اور کمر درد میں فائدہ مند ہیں۔
6۔لونگ
یہ ایک قسم کا مصالحہ ہے جو دانت اور داڑھ کے درد میں انتہائی مفید ہے جس کی وجہ سے اسے ٹوتھ پیسٹ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے تھوڑی سی روئی لونگ کے تیل میں بھگو کر دکھنے والے دانت میں رکھ لیجئے تھوڑی دیر میں آپ درد سے افاقہ محسوس کریں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -