طرز زندگی میں 3آسان تبدیلیاں لاکر اس خاتون نے ایک سال میں 85کلو وزن کم کرڈالا، انتہائی مفید طریقہ آپ بھی جانئے

طرز زندگی میں 3آسان تبدیلیاں لاکر اس خاتون نے ایک سال میں 85کلو وزن کم کرڈالا، ...
طرز زندگی میں 3آسان تبدیلیاں لاکر اس خاتون نے ایک سال میں 85کلو وزن کم کرڈالا، انتہائی مفید طریقہ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)وزن کم کرنے کے لئے لوگ کئی طرح کے ٹوٹکوں اور ادویات کا سہارا لیتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کے بارے میں بتائیں گے جس نے اپنی زندگی کی روٹین میں صرف تین چیزوں کو بدل دیا اوراس کا 40کلو وزن کم ہوگیا۔
26سالہ امینڈا کا وزن 100کلوگرام تھا اور وہ اپنے زائد وزن کی وجہ سے شدید پریشان تھی لیکن اس نے صرف ایک سال میں 40کلو وزن کم کرلیا۔اس نے اپنی زندگی میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں کیں۔
پروٹین والی غذاؤں کا استعمال
امینڈا نے اپنی خوراک میں پروٹین سے بنی غذاؤں کا استعمال شروع کردیا۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پروٹین کے استعمال سے موٹاپا،ذیابیطس اور کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ پروٹین کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے ہم کم کھانا کھاتے ہیں ۔پروٹین انڈے، سی فوڈ،دہی اور بغیر جلد والی مرغی میں پائی جاتی ہے۔

مزیدپڑھیں:صرف پانی پینے کا وقت تبدیل کرکے وزن میں تیزی سے کمی کیسے کی جاسکتی ہے؟ سائنسدانوں نے بہترین مشورہ دے دیا، موٹے افراد کیلئے خوشخبری
کھانے پر کنٹرول
امینڈا نے یہ بھی کیا کہ دن میں تین مکمل کھانے کھائے اور ساتھ دو چھوٹے پورشن والے سنیکس سے لطف اٹھایا۔اس کا کہنا ہے کہ کھانا کھاتے وقت آرام سے کھائیں اور کھاتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ کھانے میں کتنی غذائیت موجود ہے۔فاسٹ فوڈ سے مکمل پرہیزبہتر ہے۔
معمولی ورزش
امینڈا دن کے کسی حصے میں ورزش بھی کرتی تھی۔ماہرین صحت کاماننا ہے کہ جسم سے مشقت کروانے سے جسم میں موجود زائد حراروں کی مقدار کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہمارا وزن کم ہونے لگتا ہے۔امینڈا کاکہنا ہے کہ وہ دن میں آدھ گھنٹہ ورزش کرتی تھی اور کبھی چہل قدمی اور کبھی لمبی سیر پر جاتی تھی۔

مزید :

تعلیم و صحت -