ذیابیطس کی ابتدائی علامات جن کے بارے میں معلومات آپ کو بڑے نقصان سے بچاسکتی ہیں

ذیابیطس کی ابتدائی علامات جن کے بارے میں معلومات آپ کو بڑے نقصان سے بچاسکتی ...
ذیابیطس کی ابتدائی علامات جن کے بارے میں معلومات آپ کو بڑے نقصان سے بچاسکتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)ذیابیطس ایک موذی اور خطرناک مرض ہے اور اس میں مبتلا افراد کودیگر بیماریوں کا لاحق ہونا یقینی ہوجاتا ہے جس کی وجہ خون میں شوگر کے لیول کا اتار چڑھاﺅ ہے اور جب انسان کو اس کے بارے میں علم ہوتا ہے تو اس وقت تک کافی دیر ہوجاتی ہے۔ذیابیطس کی ابتدائی معلومات ایسی ہوتی ہیں جن کے بارے میں اگر جلد علم ہوجائے توبڑے نقصان سے بچاجاسکتا ہے،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
نظر میں بہتری
ذیابیطس کے بارے میں مشہور ہے کہ اس کی وجہ سے انسان کی نظر کمزور ہوجاتی ہے لیکن اب ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ انسان کی نظر بہتر ہوجائے۔ان کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کی وجہ سے خون کے لیول میں تبدیلی ہوجاتی ہے اور اس کا اثرآنکھوںپر بھی پڑتا ہے،بعض اوقات نظر کمزور ہوجاتی ہے اور کبھی کبھار اس میں بہتری آجاتی ہے۔دونوں صورتوں میں آپ کو اپنا ذیابیطس کا ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے۔

مزید جانئے: یہ خاتون اپنی آنکھوں کے گردکیا لگا رہی ہے؟اثرات جان کر آپ بھی آزمانے پر مجبور ہو جائیں گے
جلد کی ہئیت میں تبدیلی
عمر بڑھنے کے ساتھ جلد کی ساخت میں تبدیلی آنے لگتی ہے اور وہ ڈھلک جاتی ہے لیکن اگر آپ کی گردن کے پیچھے، کہنیوں اور گٹنوں پر سیاہ اور گہرے نشانات نمودار ہونے لگتے ہیں۔ماہرین اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ خون میں شوگر کی زیادہ مقدار کی وجہ سے جلد سیاہ ہونے لگتی ہے ،اس علامت کو سنجیدگی سے لیں اور کسی ماہر سے فوری طور پر مشورہ کریں۔
جسم پر خارش میں اضافہ
ذیابیطس کی ایک اہم علامات میں سے جسم میں خارش کا ہونا ہے۔ماہرین کہتے ہیں کہ خون میں شوگر کی مقدار کی وجہ سے جب یہ خون جسم کے مختلف اعضاءکو ملتا ہے تو انہیں کام کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔ایسی صورت میں فوری طور پر زیادہ چینی والے کھانوں سے پرہیز کرنا شروع کریں اور ساتھ ہی کوئی اچھی سی کریم کا استعمال کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -