زیکا وائرس کا انسداد،عالمی ادارہ صحت نے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کردیا
جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی ادارہ صحت نے ذیکا وائرس کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرا ر دے دیا ہے ،خطرناک مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والے ذیکا وائرس سے برازیل میں ہزاروں زچگیاں متاثر ہو چکی ہیں ۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ زیکا وائرس عالمی وباءکی صورت اختیار کرسکتی ہے اس لیے ذیکا وائرس کے خاتمے کے لیے سنجید ہ کوششیں کی جانی چاہیے۔انہوں نے بتا یا کہ ذیکا وائرس سے برازیل میں چار ہزار بچوں کی پیدائش متاثر ہوئی ہے اور اس سے دنیا میں چالیس لاکھ متاثر ہو سکتے ہیں ۔