’’حمل کے دوران خواتین کسی بھی صورت اس چیز کے پاس بھی نہ جائیں ورنہ بڑا نقصان ہوجائے گا‘‘ سائنسدانوں نے سب سے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

’’حمل کے دوران خواتین کسی بھی صورت اس چیز کے پاس بھی نہ جائیں ورنہ بڑا نقصان ...
’’حمل کے دوران خواتین کسی بھی صورت اس چیز کے پاس بھی نہ جائیں ورنہ بڑا نقصان ہوجائے گا‘‘ سائنسدانوں نے سب سے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) سائنسدانوں نے حاملہ خواتین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہرگز بیوٹی پراڈکٹس استعمال نہ کریں۔ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بیوٹی پراڈکٹس جیسے ڈیوڈرینٹ ، لپ سٹک، اور پرفیومزمیں پایا جانے والا کمپاؤنڈ حاملہ خواتین کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔ ان اشیاء میں پائے جانے والاکیمیکل بیسفونال ایس(BPS)ماؤں کو ایسی حالت میں پہنچا دیتا ہے کہ وہ بچوں کی ضروریات پر توجہ نہیں دے پاتیں۔
یونیورسٹی آف میساچیوسٹس میں چوہوں پر BPSکااثر دیکھا گیا اور یہ بات مشاہدے میں آئی کہ 10فیصد چوہوں کے بچے ماؤں کی عدم توجہ کی وجہ سے موت کا شکار ہوگئے۔تحقیق کار لارا وینڈین برگ کا کہنا تھا کہ BPSکی وجہ سے ماں کی شخصیت میں تبدیلی آتی ہے اورا س کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کے حوالے سے لاپرواہ ہوجاتی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ سائنسدانوں نے ایک گروہ میں یہ تبدیلی بھی دیکھی کہ وہ اپنے بچوں کو مارنے لگاجس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ایسی اشیاء جن میں BPSملاہوتا ہے وہ خواتین کے لئے مہلک ثابت ہوتا ہے۔کچھ سائنسدانوں کا یہ خیال ہے کہ ان اشیاء کی وجہ سے اینڈوکرائن میں بھی خرابی واقع ہوتی ہے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -