بچوں کی پیدائش کے بعد موٹے ہوجانے کا ناقابل یقین فائدہ سامنے آگیا، سائنسدانوں نے موٹے مردوں کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی

بچوں کی پیدائش کے بعد موٹے ہوجانے کا ناقابل یقین فائدہ سامنے آگیا، ...
بچوں کی پیدائش کے بعد موٹے ہوجانے کا ناقابل یقین فائدہ سامنے آگیا، سائنسدانوں نے موٹے مردوں کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے مگر امریکی سائنسدانوں نے مردوں کے لیے باپ بننے کے بعد قدرے موٹا ہونا نہایت فائدہ مند قرار دے دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف ییل کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”باپ بننے کے بعد نسبتاً موٹے ہو جانے والے مردوں کی عمر طویل ہوتی ہے، ان کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال بھی بہتر انداز میں کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ باپ بننے کے بعد موٹے ہونے والے مردخواتین کی نظروں میں بھی پہلے سے زیادہ دلکش ہو جاتے ہیں اور وہ ان کی طرف زیادہ راغب ہوتی ہیں۔“

وہ طریقہ جس سے عورتیں آسانی سے بچہ جنم دے سکتی ہیں
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق باپ بننے کے بعد موٹے ہونے والے مردوں میں ہارٹ اٹیک، غدودی کینسر یا مثانے کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ییل کے پروفیسر رچرڈ بریبیسکس کا کہنا تھا کہ ”باپ بننے کے بعد جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون کی مقدار میں کمی واقع ہونے کے باعث مردوں کا موٹا ہوجانا اگرچہ اکثر مردوں کے لیے خوشی کا باعث نہیں ہوتا لیکن یہ چیز مردوں کی عمر میں طوالت کا باعث بنتی ہے اور ان کے کئی طرح کی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔“

مزید :

تعلیم و صحت -