وہ شخص جس نے ڈاکٹروں کے تمام دعوے غلط ثابت کر دئیے

وہ شخص جس نے ڈاکٹروں کے تمام دعوے غلط ثابت کر دئیے
وہ شخص جس نے ڈاکٹروں کے تمام دعوے غلط ثابت کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساﺅپالو(نیوز ڈیسک)خدا کی قدرت سے کوئی بھی کرشمہ بعید نہیں اور جوابات بظاہر انسانوں کو ناممکن نظر آتی ہے قدرت اسے عین ممکن بناسکتی ہے۔برازیل کے شہر مونٹ سانٹو میں 37سال قبل ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی کہ جس کا سر الٹاتھااور کندھوں کے اوپر ہونے کی بجائے پشت پر لٹکا ہوا تھا۔ڈاکٹروں سمیت سب نے اس کی ماں ماریہ ہوزے سے کہا کہ اس کا زندہ بچنا ممکن نہیں کیونکہ اسے تو سانس بھی مشکل سے آرہی تھی۔کچھ نے یہ بھی کہا کہ وہ اسے دودھ نہ پلائے تاکہ وہ خودہی موت کے منہ میں چلا جائے۔ان سب ناامید کرنے والی باتوں کے باوجود ماں اپنی اولاد کا گلا نہ گھونٹ سکی اور اسے زندہ رکھنے کیلئے کوشاں رہی ۔ناامیدی ہار گئی اور امید جیت گئی اور آج وہ بچہ37سال کی عمر کو پہنچ چکاہے۔مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ اس نے الٹے سر کے ساتھ ہی تعلیم بھی پائی۔کمپیوٹر چلانا بھی سیکھا۔روزمرہ کام بھی کئے اور یونیورسٹی کی ڈگری لے کر اکاﺅنٹنٹ بھی بن گیا۔آج کل وہ ایک بڑی کمپنی میں کام کرتا ہے اور اکاﺅٹنگ مشاورت فراہم کرنے کے علاوہ لوگوں کو تحریک دینے کیلئے خطاب بھی کرتا ہے۔کلا ڈیو نامی اس نوجوان کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ اس نے شدید معذوری کے باوجود کبھی کسی پر انحصار نہیں کیا اور اپنے سب کام خود کرتا ہے وہ منہ میں پینسل پکڑ کر ٹائیپنگ کرتا ہے اور ماﺅس کو بھی ہونٹوں سے حرکت دیتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -