آپ رات گئے کھانا کھاتے ہیں؟اب ایسا نہ کیجیے گا کیونکہ۔۔۔
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں رات گئے کھانا کھانا انسانی جسم کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے، محققین کہتے ہیں رات گئے کھانا کھانے والے دل کے دورے اور فالج کے خطرات میں اضافہ کرتے ہیں۔” دی مرر“ کے مطابق روم میں جاری یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کانگریس میں پیش گئیDokuz Eylül یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کو دیر سے کھانے کی عادت کے نتیجے میں جسمانی گھڑی متاثر ہوتی ہے اور بلڈ پریشر بڑھنے کا امکان ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق کھانا کھانے کے بعد کم از کم دو گھنٹے بعد سونا چاہئے کیونکہ ایسا کرنے سے دوران نیند بلڈ پریشر کی سطح میں دس فیصد تک کمی آتی ہے۔
مزید پڑھیں :صبح سویرے اٹھنے والے کامیاب کیوں ہوتے ہیں؟ راز کھل گیا
تاہم سونے سے کچھ دیر پہلے کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح بڑھتی ہے جس کی وجہ تناؤ کے ہارمونز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔ رات گئے کھانے سے جسم دن کی طرح خود کو ہائی الرٹ رکھتا ہے اور نیند جیسا سکون اسے محسوس نہیں ہوتا۔محققین نے تحقیق کے دوران 721 افراد کا جائزہ لیا اور نتائج میں سونے سے کچھ دیر پہلے کھانا کھانے والے افراد میں رات گئے بلڈ پریشر کی سطح میں تین گنا اضافہ دیکھا گیا۔