کیا آپ کے جسم کو پانی کی کمی کا سامنا ہے؟ علامات جانئے اور صحت مند رہیے

کیا آپ کے جسم کو پانی کی کمی کا سامنا ہے؟ علامات جانئے اور صحت مند رہیے
کیا آپ کے جسم کو پانی کی کمی کا سامنا ہے؟ علامات جانئے اور صحت مند رہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)ہمارے جسم میں اگر پانی کی کمی ہو جائے توبہت مسائل پیدا ہوجاتے ہیں ۔آئیے آپکو وہ علامات بتاتے ہیں جن کو دیکھ کراپنے جسم میں پانی کی کمی کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
پیشاب کاپیلاپن
صحت کی علامت کے لئے پیشاب کی رنگت سب اہم چیزہے۔اگرآپ مناسب مقدار میں پانی پیتے رہیں توکبھی بھی جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوتی اور پیشاب کارنگ بھی ٹھیک رہتاہے۔اگرآپ کے پیشاب کو رنگ پیلا ہوجائے تویہ اس بات کی نشانی ہے کہ جسم میں پانی کی کمی ہورہی ہے۔
تھکاوٹ کااحساس
پانی کمی کی وجہ سے بلڈپریشر بھی کم ہونے لگتاہے جس کی وجہ سے انسان تھکاتھکارہنے لگتاہے۔
سر میں درد
جیسا کہ ابھی بتایا گیا ہے کہ پانی کی کمی کی وجہ سے بلڈپریشر کم ہوجاتاہے تودل کودماغ تک خون بھیجنے میں مشکلات کاسامنا رہتاہے جس کی وجہ سے سرمیں درد رہتی ہے۔
دماغ میں خرابی
ہمارادماغ90فیصدپانی پرمشتمل ہے اورپانی کی کمی کااثربرہ راست دماغ پرہوتاہے اوردماغ بھاری رہنے لگتاہے۔
تھکاوٹ کااحساس
بلڈپریشرمیں کمی اورسردر کے ساتھ آپ کوتھکاوٹ کااحساس بھی بڑھ جائے گا۔
جلدکی خشکی
جتنازیادہ پانی پیاجائے اتناہی وہ ہماری جلدکیلئے اچھا ہے۔پانی کی کمی کااثربہت تیزی سے ہماری جلدپرپڑتاہے۔
قبض میں اضافہ
پانی کی کمی سے معدے کی کارکردگی بھی بری طرح سے متاثر ہوتی ہے توکہ قبض کی صورت میں ظاہرہوتی ہے۔مناسب پانی کی مقدار ہمیں قبض سے نجات دلاتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -