کافی پینے والے لوگوں کے لئے تشویشناک خبر

کافی پینے والے لوگوں کے لئے تشویشناک خبر
کافی پینے والے لوگوں کے لئے تشویشناک خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)روزانہ تین کپ سے زائد کافی پینے سے ذیابیطس ہونے کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔ باقاعدگی سے کافی کا استعمال کرنے والوں میں ٹائپ 2ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔خاص کر ان لوگوں میں جو کیفین کو آہستگی سے میٹابولائز کرتے ہیں اور ہائپر ٹینشن میں مبتلا ہوتے ہیں۔اٹلی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایک سٹڈی منعقد کی ہے جس میں ہائپر ٹینشن کی پہلی سٹیج کے اٹھارہ سے بیالیس سال کی عمر کے ایک ہزار ایک سو اسی مریضوں کا تجزیہ کیا گیا۔یاد رہے کہ یہ تمام مریض اس سے قبل ذیابیطس کے مرض میں مبتلا نہ تھے جس میں 87فیصد مریض تین کپ کافی روزانہ پیتے تھے جبکہ 13فیصد تین کپ سے زیادہ کافی پینے کے عادی تھے۔سائنسدانوں نے دیکھا کہ ان تمام مریضوں میں 42فیصد لوگ کیفین کے فاسٹ سیٹابولائزر تھے جبکہ 58فیصد میں میٹابولزم Slowتھا۔6سال کے عرصہ میں سائنسدانوں نے 42فیصد مریضوں میں پری ذیابیطس کے مرض کی تشخیص کی۔کم کافی پینے والے صرف 34فیصد لوگوں میں Prediabetesکی تشخیص ہوئی جبکہ زیادہ کافی پینے والوں میں یہ خطرہ 50فیصد تک بڑھا ہوا تھا۔اس کے باوجود کم کافی پینے والوں میں بھی Prediabetes کا رجحان کم میٹابولزم ہونے کے باوجود بھی بڑھا ہوا تھا۔
یوڈائن کے ڈینئل کارڈیالوجی ہسپتال کے ڈاکٹر لوسیوموس نے بتایا ہے کہ کم عمر لوگوں کا طرز زندگی ہائپر ٹینشن کے مرض میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہم نے ایک ماہ قبل سٹڈی میں دیکھا تھا کہ کافی کا استعمال سسٹینڈ ہائپر ٹینشن میں ایک بہت بڑا رسک فیکٹر ہے اس رسک فیکٹر میں مریض کا موروثی بیک گراﺅنڈ بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے، نیز جن لوگوں میں کیفین کا میٹابولزم سست ہوتا ہے۔ ان کے لئے ہائپرٹینشن یعنی ہائی بلڈ پریشر کے مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ہائپرٹینشن کے کم اور اوسط عمر کے مریض جانتے ہیں کہ کافی کے استعمال سے ان کی آئندہ زندگی میں زیابیطس کے مرض کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -