روزمرہ کی اشیاءمیں شامل وہ خطرناک کیمکلزجو آ پ کی شریانوں کی بندش کا باعث بن سکتے ہیں ،آگاہی حاصل کریں اور محفوظ رہیں
برمنگھم (نیوز ڈیسک) دل کی صحت کیلئے ضروری ہے کہ شریانوں میں خون آسانی سے رواں رہے مگر ہماری روزمرہ خوراک میں کچھ ایسے کیمیکل بھی شامل ہیں جو خون کی نالیوں میں جمع ہوکر خطرناک مسائل کا باعث بنتے ہیں۔ ڈاکٹر جوئل کے کان ان کیمیکلز اور ان سے بچنے کے لئے مندرجہ ذیل مشورے دیتے ہیں۔
-1 ڈبہ بند خوراک میں Biophenol-A پایا جاتا ہے جو خون کی نالیوں کی بندش کا سبب بنتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے صرف وہی ڈبہ بند خوراک خریدیں جس پر BPA-Free لکھا ہو۔
دھوکے سے اپنے ہمفسر کا وزن کم کروانے کے مفید طریقے
-2 ہاتھ دھونے اور صفائی کیلئے استعمال ہونے والے صابنوں اور ہینڈ واش وغیرہ میں Phatholaty پائے جاتے ہیں جو دل کے علاوہ مردوں میں سپرم کی صحت کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ ایسے ہیڈ واش یا لوشن نہ خریدیں جو خوشبو دار ہوں۔
-3نان سٹک برتنوں میں پکانے سے پرفلورینیٹڈ کیمیکلز کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ بہتر ہے کہ ان برتنوں میں ڈبہ بند خوراک کو گرم نہ کریں۔
-4 نئے فرنیچر، کپڑوں اور قالین وغیرہ میں PBDE نامی کیمیکل موجود ہوسکتا ہے۔ کوشش کریں کہ نامیاتی روئی سے بنے کپڑے خریدیں اور فرنیچر اور قالین وغیرہ کو HEPA فلٹر ویکیوم کلینر سے صاف کریں۔
-5 ڈرائی کلیننگ میں کپڑوں کے داغ صاف کرنے کے لئے Perhlorate استعمال ہوتا ہے جو سردرد، دل کی گھبراہٹ اور دل کے دیگر مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ پانی میں بھی موجود ہوسکتا ہے۔ ڈرائی کلیننگ کے بعد کپڑوں کو پلاسٹک کے لفافے سے نکال کر کچھ گھنٹوں کے لئے کھلی ہوا میں رکھیں۔ پانی کو فلٹر کرکے پئیں۔
یہ احتیاطیں آپ کو اکثر مضر کیمیکلز سے بچاسکتی ہیں۔