اگر آپ کو خشک جلد کا سامنا ہے تو یہ تشویشناک خبر ضرور پڑھیں
لندن(نیوز ڈیسک)سردیوں میں اکثر جلد خشک ہوجاتی ہے جو کہ ایک عام سی بات ہے لیکن اگر جلد کی یہ خشکی بلا وجہ ہو تو پھر اس بات پر توجہ دیں کیونکہ یہ ذیابیطس کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ذیابیطس میں جسم میں پانی کی کمی واقع ہوجاتی ہے اور جلد خشک ہوجاتی ہے۔
مزید پڑھیں:سینے کی جلن سے مکمل نجات کے لیے ان سات مشوروں پر ضرور عمل کریں
اسی طرح خشک جلد کی وجہ سے دل کی کمزوری بھی ہوسکتی ہےجس کی وجہ دل کی جانب سے خون کی پمپنگ بھی خراب ہوجاتی ہے اور جسم کے مختلف حصوں کی جلد خشک ہوجاتی ہے۔اگر آپ خشک جلد کا شکار ہیں اور کوئی کریم لگانے سے بھی یہ خشکی کم نہیں ہو رہی تو پھر فوراًاپنے معالج سے رابطہ کریں کہ یہ ایک خطرناک بیماری ہو سکتی ہے۔