قبل از وقت پیدا ہونے والے نوزائدہ بچوں کے لئے ماں کا دودھ’’آب حیات کی مانند ہوتا ہے :نئی امریکی تحقیق

قبل از وقت پیدا ہونے والے نوزائدہ بچوں کے لئے ماں کا دودھ’’آب حیات کی مانند ...
قبل از وقت پیدا ہونے والے نوزائدہ بچوں کے لئے ماں کا دودھ’’آب حیات کی مانند ہوتا ہے :نئی امریکی تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماں کا دودھ نوزائیدہ کے لئے آب حیات کی مانند ہوتا ہے اور خاص طور پر قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کے لئے یہ اور بھی فائدہ مند ہوتا ہے، اس سے بچے کی جسمانی اور ذہنی ترقی درست سمت اور بہتر ہوتی ہے ،یہ تحقیق امریکہ کی سینٹ لوئس یونیورسٹی ہسپتال کے سینئر محقق راجرز کی سربراہی میں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کے ذریعے ہم جسمانی نشوونما میں ماں کے دودھ کے اہم کردار کو دیکھتے ہوئے دماغ میں بھی اس کے اثرات دیکھنا چاہتے تھے، تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کا دماغ عمومی طور پر مکمل نہیں ہو پاتا ،ایم آر آئی سکین میں بھی اس بات کی تصدیق ہوئی ہے ، لہذا جو بچے ماں کا دودھ پیتے ہیں ان کا دماغی حجم بھی بڑا ہوتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق اس لحاظ سے بھی زیادہ اہم ہے کیونکہ اس سے قبل کی گئی تحقیق میں بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دماغی حجم اور علمی ترقی کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے ۔واضح رہے کہ سینٹ لوئس یونیورسٹی ہسپتال کی یہ تحقیق گزشتہ روز بالٹی مور میں ہونے والی پیڈیا ٹرک اکیڈمی سوسائٹی کی کانفرنس میں بھی پیش کی گئی ۔

مزید :

تعلیم و صحت -