کیا آپ سردیوں کی خشک ہوا سے تنگ ہیں؟یہ آسان گھریلو نسخے ضرورآزمائیں
لندن(نیوزڈیسک)سردیوں کاآغاز ہوچکا ہے اور ایسے موسم میں گھر کے اندر اور باہر خشک ہوا کی وجہ سے ہماری جلد روکھی اور بے جان ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے ہماری خوبصورتی متاثر ہوتی ہے،آئیے آپ کو آسان گھریلو نسخے بتاتے ہیں جو خشک ہوا کو تر کریں گے۔
ٍپانی کا برتن بھر کر رکھیں
اگر کمرے میں ہیٹر موجود ہوتو اس کے سامنے ہمیشہ پانی کا ایک پیالہ ضرور رکھیں۔ہیٹر سے نکلتی حرارت اور گیس کمرے کی تمام نمی اور آکسیجن ختم کردیتی ہے اور ہوا خشک ہوجاتی ہے لیکن پانی کے پیالے سے ایسا نہیں ہوگا۔
مزید جانئے: وہ کھانے جو آپ کو نزلہ زکام سے بچاتے ہیں،سردیوں میں ضرور کھائیں
پودے
کمرے اور گھر میں پودے رکھیں،ان سے نکلنے والی آکسیجن کی وجہ سے ہوامیں نمی کاتناسب ٹھیک رہے گا ۔
گیلے کپڑے
کپڑوں کو ڈرائیر میں سوکھانے کی بجائے گیلے کپڑوں کو کمرے میں لٹکا دیں،پانی بخارات میں تبدیل ہوگا اور کمرے میں نمی برقرار رہے گی۔
غسل خانے کاپنکھا
اپنے غسل خانے کے پنکھے کو ہفتے میں ایک بار ضرور چلائیں کہ اس طرح نمی کمرے میں آنے سے ہوا کی خشکی ختم ہوگی۔
مزید جانئے: ایک ایسا کام جو سردیوں میں ہر کوئی کرتا ہے آپ کا ایسا حشر بھی کرسکتا ہے
کھانے پکاتے ہوئے
جب باورچی خانے میں کھانا پکائیں تو گھر کے سب دروازے کھول دیں کہ اس طرح ہانڈی سے نکلنے والی بھاپ گھر میں نمی کو برقرار رکھے گی۔
پانی کا سپرے
کسی بھی سپرے سے پانی کو گھر میں وقتاًفوقتاًچھڑکیں،اس طرح گھر تروتازہ اور نمی سے پُر رہے گا۔