آپ کے جسم پر موجود تِل کہیں کینسر کی نشانی تو نہیں؟ پتہ لگانے کیلئے 4 اہم ترین علامات جانئے

آپ کے جسم پر موجود تِل کہیں کینسر کی نشانی تو نہیں؟ پتہ لگانے کیلئے 4 اہم ترین ...
آپ کے جسم پر موجود تِل کہیں کینسر کی نشانی تو نہیں؟ پتہ لگانے کیلئے 4 اہم ترین علامات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) اگرچہ یہ بتانا آسان نہیں کہ آپ کی جلد کے نشانات میں سے کون سے بے ضرر ہیں اور کون سے خطرناک، مگر ماہرین جلد کی بتائی کچھ اہم ترین باتوں کو ذہن میں رکھیں تو آپ کچھ علامات کی بناء پر بآسانی جان سکتے ہیں کہ جلد پر نظر آنے واے تل بے ضرر ہیں یا جلد کے کینسر میلانوما (Melanoma) کا پیش خیمہ۔ یہ اہم علامات درج زیل ہیں۔
تقریباً 35 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد جلد پر نئے تل نظر نہیں آنے چاہئیں۔ اگر آپ کو اس عمر میں کوئی نیا تل ابھرتا نظر آئے تو ضرور ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ میلانوما بھورے رنگ کے نشانوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے، جبکہ یہ گلابی اور خاکی بھی ہوسکتا ہے۔

مزید ُڑھیں:کینسر کی وہ علامات جوآپ عموماً نظر انداز کردیتے ہیں
اسی طرح اگر تل کی جگہ خارش، درد یا تکلیف محسوس ہوتی ہے یا اس میں سے خون رستا ہے تو بھی خطرے کی بات ہے۔
درد یا خارش کے بغیر موہکوں کی صورت میں نظر آنے والے بھورے، خاکستری یا سیاہ دانے عموماً بے ضرور ہوتے ہیں، لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ جلد پر کوئی بھی نیا داغ یا دانہ نمودار ہو تو ماہر جلد سے ضرور رابطہ کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -