”اگر حمل کے دوران خواتین یہ ایک غذاءاستعمال کریں تو بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں“ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کی انتہائی اہم دریافت

”اگر حمل کے دوران خواتین یہ ایک غذاءاستعمال کریں تو بچے زیادہ ذہین ہوتے ...
”اگر حمل کے دوران خواتین یہ ایک غذاءاستعمال کریں تو بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں“ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کی انتہائی اہم دریافت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) ذہین و فطین اولاد کی خواہش کسے نہیں ہوتی اور اس سے اچھی بات کیا ہو سکتی ہے کہ محض خوراک کے دانشمندانہ انتخاب سے ہی یہ نعمت حاصل ہو جائے۔ کینیڈا کی یونیورسٹی آف البرٹا کے سائنسدانوں نے ایک تازہ ترین تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ اگر حاملہ خواتین پھلوں کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنالیں تو ذہین اولاد کا حصول واقعی کوئی مشکل بات نہیں۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو خواتین حمل کے دوران باقاعدگی سے پھلوں کا استعمال کرتی ہیں ان کے بچوں میں دماغی صلاحیت دیگر خواتین کے بچوں کی نسبت کہیں زیادہ ہوتی ہے اور پھلوں کا استعمال جتنا زیادہ کیا جائے بچے کی دماغی صحت کے لئے فوائد اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔ اس سے پہلے مچھلی کے بارے میں یہ معلوم تھا کہ اس کا استعمال کرنے والی حاملہ خواتین کے بچوں کے دماغ زیادہ تیز ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ مچھلی میں پایا جانے والا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہے جو دماغ میں عصبی روابط کی تخلیق میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا پھلوں میں بھی ایسی ہی خصوصیات پائی جاتی ہیں اور اسی مقصد کے لئے حالیہ تحقیق کا اہتمام کیا گیا تھا۔

وہ ایک مشروب جو ماں بننے کی خواہشمند خواتین کو ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے، ایک گلاس سے ہی۔۔۔ سائنسدانوں نے سخت ترین وارننگ جاری کردی
سائنسی جریدے ای بائیو میڈیسن میں شائع ہونے والی اس اہم تحقیق کے متعلق وال سٹریٹ جنرل سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی آف البرٹا کے سائنسدان ڈاکٹر مین ڈین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے دوران بچے کی دماغی صلاحیت پر مختلف قسم کی غذاﺅں کے اثرات کا مطالعہ کیا گیا اور بار بار کے تجزئیے میں یہ ثابت ہوا کہ بچے کی ذہانت پر پھلوں کے اثرات دیگر غذاﺅں سے کہیں زیادہ تھے۔
اس تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف بھی ہوا کہ بچوں کی ذہنی صلاحیت میں اضافہ حاملہ ماﺅں کی غذا میں بہتری سے ہوتا ہے، جبکہ پیدائش کے بعد بچوں کو پھل کھلانے سے ان کی عمومی صحت تو بہتر ہوتی ہے البتہ دماغ کی کارکردگی میں کوئی نمایاں فرق نہیں آتا۔
یونیورسٹی آف البرٹا کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کو نہایت اہم پیش رفت قرار دیا ہے، البتہ کچھ دیگر سائنسدانوں نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ پھلوں کا بکثرت استعمال حاملہ خواتین کی بلڈ شوگر اور وزن میں اضافے کا سبب بن سکتاہے۔ ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کو پھل ضرور استعمال کرنے چاہئیں البتہ ان کی مقدار محدود رکھنی چاہیے۔

مزید :

تعلیم و صحت -