’پہلے میں بہت موٹی تھی لیکن پھر میں نے یہ چیز پینا شروع کی تو کچھ ہی عرصے میں 50 کلو وزن کم کر ڈالا‘ نوجوان لڑکی نے کونسا مشروب پی پی کر اتنا وزن کم کرلیا؟ جان کر آپ بھی فوراً اس کا استعمال شروع کردیں گے

’پہلے میں بہت موٹی تھی لیکن پھر میں نے یہ چیز پینا شروع کی تو کچھ ہی عرصے میں ...
’پہلے میں بہت موٹی تھی لیکن پھر میں نے یہ چیز پینا شروع کی تو کچھ ہی عرصے میں 50 کلو وزن کم کر ڈالا‘ نوجوان لڑکی نے کونسا مشروب پی پی کر اتنا وزن کم کرلیا؟ جان کر آپ بھی فوراً اس کا استعمال شروع کردیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) وزن بڑھانا جتنا آسان ہے اس میں کمی لانا اس سے کئی گنا زیادہ مشکل، لیکن سکاٹ لینڈ کی ایک لڑکی نے محض ایک مشروب پی کر اپنے وزن میں اس قدر کمی کر لی ہے کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کے قصبے ایسٹ کیلبرائیڈ کی 23سالہ سیوبن تھورنٹن نامی اس لڑکی کا وزن 108کلوگرام تک جا پہنچا تھااور وہ اس میں کمی لانے کے لیے بہت بے قرار تھی۔ ایک روز اس نے کہیں پڑھا کہ ’سبز چائے‘ نظام انہضام کو تیز کرتی ہے، چنانچہ اس نے یہ چائے کثرت سے پینی شروع کر دی۔

وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ والی چاکلیٹ کھائیں، ڈاکٹروں نے ناقابل یقین مشورہ دے دیا
رپورٹ کے مطابق سبز چائے پینے سے اس کے وزن میں خاطرخواہ کمی ہونا شروع ہو گئی۔ جب اس نے موٹاپا کم ہوتے محسوس کیا تو ساتھ ہی اس نے ورزش شروع کر دی اور جنک فوڈ(برگر، پیزا وغیرہ)کھانا ترک کر دیا۔ کچھ ہی عرصے میں اس کا وزن 51کلوگرام تک کم ہو گیا اور وہ سلم سمارٹ ہو گئی۔ اس کا سائز جو 22تک جا پہنچا تھا وہ 14پر آ گیا۔


سیوبن کا کہنا تھا کہ ”میرا سائز ہمیشہ 14سے 16کے درمیان رہا لیکن 2014ءمیں بچے کی پیدائش کے بعد یہ بڑھنا شروع ہو گیا اور 22تک جا پہنچا۔ میں نے اسے کم کرنے کے لیے گیلنوں کے حساب سے سبز چائے پی ہے۔ وزن میں پہلے 20کلوگرام کی کمی میں نے صرف سبز چائے پی کر کی ہے۔ اس کے بعد میں نے جنک فوڈ کھانا چھوڑ دیا اور ورزش شروع کر دی، جس سے وزن میں تیزی سے کمی واقع ہونے لگی۔“

مزید :

تعلیم و صحت -