مہنگے ٹریٹمنٹ کروانے کی ضرورت نہیں، اپنے پیروں کو صاف شفاف بنانے کا سب سے آسان قدرتی نسخہ جانئے

مہنگے ٹریٹمنٹ کروانے کی ضرورت نہیں، اپنے پیروں کو صاف شفاف بنانے کا سب سے ...
مہنگے ٹریٹمنٹ کروانے کی ضرورت نہیں، اپنے پیروں کو صاف شفاف بنانے کا سب سے آسان قدرتی نسخہ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)خواتین کو ہمیشہ ہی سے اپنے پاﺅں خوبصورت رکھنے کا شوق ہوتا ہے اور اس کے لئے وہ مہنگی کریموں اور علاج سے بھی دریغ نہیں کرتیں لیکن آج ہم آپ کو انتہائی آسان طریقہ بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ کے پاﺅں صاف اور شفاف ہوجائیں گے۔
اس نسخے پر عمل کرنے کے لئے آپ کو دن میں چند لمحے اور باورچی خانے میں موجود دو چیزیں درکار ہوں گی۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں:
اجزائ
بیکنگ سوڈا دو سے تین کھانے کے چمچ
دودھ تین سے چار کپ
بنانے کا طریقہ
دودھ کو نیم گرم کرنے کے بعد اسے کسی بڑے بیسن میں ڈال دیں۔اب اس دودھ میں اپنے پاﺅں 5منٹ تک رکھیں اور پھر اس میں بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کردیں۔اس کے بعد اپنے پاﺅں کو اس محلول میں مزید چند منٹ تک بھگوکررکھیں اور پھر پاﺅں کو کسی صاف تولیے سے پونچھ لیں۔آپ چاہیں تو اس ٹریٹمنٹ کے بعد کوئی کریم یا لوشن لگالیں۔چند دنوں تک یہ عمل کرنے سے آپ کو واضح فرق نظر آنے لگے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -